
(سید عاطف ندیم-پاکستان): بعض پاکستانی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو ‘ماہ رنگ لانگو’لکھتے ہیں ،لانگو بھارت اور بلوچستان کے نواح سے ہجرت کرکے بلوچستان میں پھیل گئے۔لانگو قوم میں ایسی کوئی خوبی نہیں جو بلوچ قوم کی شناخت ہے۔لانگو بزدل اور بھارت کے ایجنٹ ہیں۔بلوچستان میں یہ بھارتی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔اصلی بلوچ ماہ رنگ کو نہ بلوچ سمجھتے ہیں اور نہ ہی مانتے ہیں کیوں کہ یہ بلوچوں کی شان کے خلاف ہے ۔بھارت لانگو قوم کو ڈالروں میں معاوضہ دینے کے علاوہ عیاشی کے لوازمات اور مواقع بھی فراہم کرتا ہے ۔ ان کے مطابق اصلی بلوچ لانگو قوم سے فاصلہ رکھتے ہیں کیوں کہ اصلی بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں۔اصلی بلوچ سے مراد یقینا سردار عبدالرحمان کھیتران، سرفراز بگٹی، سردار ثنا اللہ زہری، علی محمد جتک، فرح عظیم شاہ، ڈاکٹر مالک بلوچ وغیرہ ہونگے۔
ہم صوبوں کی لڑائی نہیں چاہتے، پنجابی مزدور کارڈ دیکھ کر مارے جا رہے ہیں
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بلوچستان یا دوسرے صوبوں میں در اندازی کرنے والے دہشتگرد باہر سے آپریٹ ہو رہے ہیں، یہ بلوچستان اور پنجاب کی جنگ نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی کی جنگ ہے۔ ہم صوبوں کی لڑائی نہیں چاہتے مگر بلوچستان میں پنجابی مزدور کارڈ دیکھ کر مارے جا رہے ہیں۔بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر نام نہاد یو ٹیوبرز اور ماہرنگ لانگو خاموش ہیں، ان کو پنجاب کے مزدور شہید ہوتے نظر نہیں رہے، خدا کیلئے پاکستانی بن کر سوچیں، ایک یوٹیوبر اور بھارتی صحافی کا ٹویٹ ملتے جلتے ہیں۔ ہمیں ایک ریاست کے طور پر اس پر بات کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت عوامی ریلیف کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے جو حکومت کی مؤثر پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمہ بٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔