کھیل

نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میں بھی فاتح، پاکستان سیریز ہار گیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد بلے باز محمد ارسلان عباس نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 41 رنز بنائے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): چوٹی کے پاکستانی بلے باز کیوی باؤلرزکے سامنے تنکوں کا ڈھیر ثابت ہوئے، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کی شراکت نے گرین شرٹس کی کچھ لاج رکھ لی۔ دونوں کھلاڑیوں نے ون ڈے میچز میں اپنی پہلی نصف سنچریاں اسکور کیں۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میں چوراسی رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بین سیئرز نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 59 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے کیویز کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اسی طرح جیکب ڈفی نے پینتیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
بدھ کے روز کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر292 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایک مرحلے پر مشکلات کا سامنا تھا اور 132 کے سکور پر اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے لیکن اس کے بعد مچل ہے اور محد ارسلان عباس کی جوڑی نے کیوی ٹیم کو سہارا دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد بلے باز محمد ارسلان عباس نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 41 رنز بنائے نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد بلے باز محمد ارسلان عباس نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 41 رنز بنائے
نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد بلے باز محمد ارسلان عباس نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 41 رنز بنائےتصویر: Marty Melville/AFP
مچل نے 78 گیندوں پر 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس سیریز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد بلے باز محمد ارسلان عباس نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔
اس ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 41.2 اوورز میں 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے۔ پاکستانی اننگز کی ایک قابل ذکر بات فہیم اشرف اور نویں نمبر پر کھیلنے کے لیے آنے والے نسیم شاہ کے مابین 60 رنز کی شراکت تھی۔ نسیم شاہ نے 51 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیسٹمین قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اوپنر عبداللہ شفیق اورامام الحق بالترتیب ایک اور تین رنز بنا سکے جبکہ مڈل آرڈر بھی فلاپ ہو گیا۔ بابر اعظم نے ایک اور کپتان محمد رضوان نے پانچ رنز بنائے جبکہ سلمان علی آغا نے بھی سنگل ڈیجٹ پر پویلین واپسی کی راہ لی۔
میچ کے بعد پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا، ’’ہم نے بیٹنگ گروپ کے طور پر اچھا نہیں کیا کیونکہ بیٹنگ کے آغاز میں ہم نے سوئنگ کا استعمال نہیں کیا اور نیوزی لینڈ نے بہت اچھی بولنگ کی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”بعد میں فہیم اور نسیم نے ہمارے لیے ایک مایوس کن دن پر بہت اچھی بلے بازی کی۔‘‘
رضوان نے وکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”یہاں کے حالات مشکل ہیں۔ اگر آپ اُن کے باؤلرز کو دیکھیں تو انہیں سوئنگ اور باؤنس ملتا ہے جو کہ ایشین کنڈیشنز سے مختلف ہے۔ لیکن ہم بہانے نہیں بناتے۔‘‘
نیوزی لینڈ کے مچل کو 99 رنز بنانے اور چار کیچ پکڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے نیپئر میں کھیلا جانے والا پہلا میچ 73 رنز سے جیتا تھا۔ تیسرا میچ ہفتہ کو ماؤنٹ مونگانوئی میں شیڈول ہے۔ نیوزی لینڈ نے اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ایک کے مقابلے میں چار میچوں سے جیت لی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button