
سماجی رویے کی تبدیلی کے مواصلاتی حکمت عملی کے پھیلاؤ پرسیمینارکا انعقاد
سماجی رویے کی تبدیلی کے مواصلاتی حکمت عملی (SBCC) کے فروغ اور آگاہی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت،SBCC حکمت عملی کے نفاذ کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل کیلئے مضبوط مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن فریم ورک کی تشکیل
(سید عاطف ندیم-پاکستان): سماجی رویے کی تبدیلی کے مواصلاتی حکمت عملی کے پھیلاؤ پر ایک اہم سیمینارکا انعقاد پاپولیشن ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اس ایونٹ میں کلیدی عہدیداروں، اسٹیک ہولڈرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے شرکت کی تاکہ SBCC حکمت عملی کے نفاذ اور اس کے فوائد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔سیمینارکی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ثمن رائے کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے سیمینار میں بھرپور شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے اپنے خطاب میں بین الادارہ جاتی ہم آہنگی اور کمیونٹی پر مبنی نقطہ نظر کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سماجی رویوں میں پائیدار بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے سیمینار کے بنیادی مقاصد بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سماجی رویے کی تبدیلی کے مواصلاتی حکمت عملی (SBCC) کے فروغ اور آگاہی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اسی لئے رویوں میں مثبت تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہو گا تاکہ سماجی اور صحت کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موثر ابلاغی حکمت عملیوں کے ذریعے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو متحرک کرکے عوامی فلاحی منصوبوں میں ضم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرناہے۔ ایس بی سی سی کے نفاذ میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل،نچلی سطح پر SBCC کے نفاذ میں درپیش رکاوٹوں کی نشاندہی سے پالیسی سطح پر ایسے اقدامات کی تجویز جو ابلاغی حکمت عملیوں کو مضبوط بنا یا جا سکے گا۔ سیمینار میں SBCC کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی پریزنٹیشنز اور مباحثے کیے گئے، جن میں درج ذیل نکات آبادی کی فلاح و بہبود میں SBCC کی اہمیت، سماجی مسائل خصوصاً آبادی کے مسائل کے حل میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشن کے کردار، تعلیم، میڈیا مہمات، اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے ذریعے مثبت رویوں کو فروغ دینے کے طریقے زیر بحث آئے۔اسٹیک ہولڈرز کے کردارمیں حکومتی ادارے، سول سوسائٹی، میڈیا، اور تعلیمی اداروں کے مشترکہ کردار پر زور اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے ذریعے پائیدار رویہ جاتی تبدیلی کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔SBCC حکمت عملی کے نفاذ کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل کیلئے مضبوط مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن فریم ورک کی تشکیل،پبلک،پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کی تجاویز،ڈیجیٹل اور روایتی میڈیا کے مؤثر استعمال پر زوردیا گیا۔
سیمینار کے اختتام پر تمام شرکاء نے SBCC حکمت عملی کے مؤثر نفاذ کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔شرکاء نے مباحثے کو انتہائی سودمند قرار دیا اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ اپنے متعلقہ شعبہ جات میں SBCC حکمت عملی کے فروغ میں کردار ادا کریں گے۔ یہ سیمینار سوشل بی ہیویئر چینج کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا اور اس میں طے کیے گئے اہداف کے حصول کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔