
آئی جی پنجاب کمپلینٹ سینٹر 1787: سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے مصروف عمل
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی آئی اے بی اور اے آئی جی کمپلینٹس شہریوں کی شکایات سن کر ازالہ کر رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
(سید عاطف ندیم-پاکستان): آئی جی پنجاب کمپلینٹ سینٹر 1787 سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی آئی اے بی اور اے آئی جی کمپلینٹس شہریوں کی شکایات سن کر ازالہ کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال تین ماہ میں آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر 1787 پر 35 ہزار شکایات موصول ہوئیں جبکہ شہریوں کی 94 فیصد شکایات حل کی جاچکی ہیں۔ 1787 پر روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد شکایات کے حل کیلئیاحکامات جاری کییجارہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ شہریوں کی شکایات پر 2805 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے اندراج، ناقص تفتیش اور تبدیلی تفتیش کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف اور پولیس سروسز سے متعلق شکایات کو حل کیا جاتا ہے۔محکمانہ، حاضر سروس، شہداء اور ریٹائرڈ آفیسرز کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جارہا ہے۔ شکایات کے اندراج کے بعد متعلقہ فیلڈ آفیسر، ایس ڈی پی او سے لیکر آر پی اوز تک بھیجی جاتی ہیں۔ متعلقہ آفیسر 24 گھنٹوں میں درخواست دہندہ سے رابطہ کر کے آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر کو رپورٹ بیک کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ شہری روزانہ صبح 8 سے رات 10 بجے تک آئی جی کمپلینٹ سینٹر 1787 کال کر کے اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر درخواست دہندہ کی داد رسی اور فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔