
پاکستان پنجاب: مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد منشیات فروش گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس اور 50 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمدکی گئی
(سید عاطف ندیم-پاکستان): پولیس کا لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد منشیات فروش گرفتار کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش رحمت خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 04 کلو گرام منشیات برآمدکی گئی۔ رحمت خان پشاور سے منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف مقامات پرفروخت کرتا تھا۔ اسی طرح برکی پولیس نے دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے 03 منشیات فروش گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں سلامت، صدام اور ندیم شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس اور 50 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمدکی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔ اسلام پورہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش سمیت 9 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ منشیات فروش شہباز کے قبضہ سے 1480گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم رہائشی علاقوں میں منشیات فروشی کر رہا تھا۔ اسی طرح بلال،نعیم،نبیل،جلیل،شعیب اور مراد کو تاش پر سٹے بازی کرتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم، موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لیئے گئے۔بھاٹی گیٹ پولیس نے فیملی پارک میں چھپادورکنی موٹر سائیکل چورگروہ گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت عمران اور عاقب کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکیا گیا۔ ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا اشتہاری مجرمان، ون ویلرز،ہوائی فائرنگ واسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے رواں ماہ کے دوران 135 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے کیٹیگری کے 17، بی کیٹیگری کے 31 اشتہاری مجرمان جبکہ 19عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرنے والے 50 ملزمان کوحراست میں لیا گیا۔ اسی طرح انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 08 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ریکارڈ یافتہ 8 ملزمان کو کرتے حراست میں لیا گیا۔ہوائی فائرنگ میں ملوث 10 ملزمان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔