پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

ڈی آئی خان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج ہلاک، ایک سپاہی شہید

شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہیدہو گیا،سپاہی باسط صدیق نے جام شہادت نوش کیا

(سید عاطف ندیم-پاکستان): 16 اپریل 2025 کو، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے عام علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران اپنے ہی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا جس کے نتیجے میں چار خوارج جہنم واصل ہوئے۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، ایک بہادر فرزند، سپاہی باسط صدیق (عمر: 23 سال، ساکن ڈسٹرکٹ اٹک) نے بہادری سے لڑتے ہوئےقربانی دی اور شہید ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button