پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

بھارت نے اگرکسی قسم کی جارحیت مسلط کی توپوری قوم اپنے سپہ سالارجنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان

علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی،امن،مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں

(سید عاطف ندیم-پاکستان):چناب کلب فیصل آباد میں قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔اس موقع پرکمشنر فیصل آباد مریم خان،آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ندیم ناصر، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز،سی پی او بلال عمر، اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء،مفتی شاہد عبید، قاضی عبدالغفار قادری،علامہ محمد رشید ترابی،مفتی اسحاق ساقی،علامہ کاظم رضا نقوی،مولانا عبدالوہاب روپڑی،مولانا ڈاکٹر مختار احمد ندیم،مفتی شفیق اعوان،مولانا عبدالستار نیازی،مفتی فتح محمد راشدی،علامہ میر آصف اکبر قادری،مفتی عبید اللہ قادری،فیصل آباد سے مولانا زاہد محمود قاسمی،مولانا امجد،مفتی عبدالمعیداسد لدھیانوی،مولاناضیاء مدنی،علامہ محمد ریاض کھرل،مولانا شبیر الحسنین شیرازی،مولانا محمد اسلم ساقی،مولانا محمد یوسف،مولانا محمد عبدالغفار، مولانا سکندر حیات زکی،کے علاوہ ڈویژن،ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔کانفرنس سے سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں،علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی،امن،مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کرنا من حیث القوم ہم سب کی ذمہ داری ہے، تمام علماء کرام منبر ومحراب کے وارث ہیں،آپ نے ہمیشہ پاکستان کی یکجہتی،وحدت واتحاد کیلئے عظیم کردار ادا کیا ہے، دہشت گردی وانتہاء پسندی کا خاتمہ،تشدد سے پاک معاشرہ،احترام انسانیت اور پیغام پاکستان کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے،پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ اور فتویٰ ہے جس میں فرقہ واریت،دہشت گردی اور خودکش حملوں کو حرام قرار دیا گیا ہے اور دہشت گردی کی کمر کو توڑا ہے۔ہم پیغام پاکستان کے پیغا م کو ہر گھر کی آواز بنا دیں گے، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پروجود میں آیا ہم ایک قوم ہیں،نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے، دو قومی نظریہ بھی یہی تھا کہ مسلمان اور ہندو دو الگ الگ قومیں ہیں،ہمارا مذہب،نسل،سوچ و رواج ہندو قوم سے یکسر مختلف ہے۔دنیا جانتی ہے کہ پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے،جس کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں،انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے،بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،ہم مودی کو اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے،جب بھی ہمارا ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہوتا ہے تو مودی حکومت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی،بھارت نے اگرکسی قسم کی جارحیت مسلط کی توپوری قوم اپنے سپہ سالارجنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اورخوشحالی کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سپہ سالار پاکستان حافظ جنرل عاصم منیر کا کردارقابل تحسین ہے،پاکستانی قوم ملک کے دفاع و استحکام کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،افواج پاکستان و قومی سلامتی کے اداروں نے ملک کے تحفظ اور امن کیلئے اپنی لازوال اور بے مثال قربانیاں پیش کرکے ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے پہلگام واقع کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنے کا جو عندیہ دیا ہے،اس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کے اجلاس میں بھارت کے حوالے سے جوفیصلے کئے وہ پوری قوم کی آواز ہے،ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست، پاکستانی عوام اور اُمت مسلمہ اہل فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے،ظالم اسرائیل فلسطین و غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے،تمام اسلامی ممالک غزہ و فلسطین پر اسرائیلی حملے اور جارحیت رکوانے کیلئے فیصلہ کن مؤثر کردار ادا کریں۔آج ہمیں پُر امن احتجاج کرنا ہے جو کہ ہمارا حق ہے ملک کے املاک کو نقصان پہنچانا دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں،وہ شب و روز پنجاب کی ترقی و خدمت میں پیش پیش ہیں جس میں صاف ستھرا پنجاب،خواتین کے حقوق،پنجاب تعمیر و تعلیم،صحت کی بہترین سہولتیں،مذہبی ہم آہنگی اورامن کے قیام میں ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، جنہوں نے قومی یکجہتی کانفرنس کو کامیاب کروانے میں ہمارا ساتھ دیا،اس موقع پر کمشنر فیصل آباد مریم خان،آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر، اور ڈویژنل انتظامیہ کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے بھرپور تعاون کیا،آخر میں کمشنر فیصل آباد مریم خان،آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام،امن کمیٹیوں کے عمائدین اور شرکاء کا فیصل آباد ڈویژن میں قومی یکجہتی کانفرنس میں تشریف آوری پر شکریہ اداکرتے ہیں،آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعاء کی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button