کاروبار

دبئی: منی لانڈرنگ کیس میں 5 برس قید اور 5 لاکھ درھم جرمانے کا حکم

اس میں ایک معروف بزنس مین اور دیگر کمپنیوں کے اہم افراد شامل تھے جن پر الزام تھا کہ وہ فرضی کمپنیوں کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرتے ہیں

دبئی کی کرمنل کورٹ نے ’ابوصباح‘ کے نام سے معروف انڈین بزنس مین کو اس کے ساتھیوں سمیت منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے پر 5 برس قید اور 5 لاکھ درھم جرمانے کا حکم دیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق کرمنل کورٹ کے ابتدائی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ منی لانڈرنگ سے حاصل کیے گئے 150 ملین درھم ، لیپ ٹاپس اور جرم میں استعمال ہونے والے موبائل فونز وغیرہ بحق سرکار ضبط کرلیے جائیں۔ ابتدائی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔
دبئی پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ برس دسمبر میں پولیس نے منی لانڈرنگ کا کیس پراسیکیوشن کے حوالے کیا تھا جہاں سے مقدمہ کرمنل کورٹ کو بھیجا گیا جس پر جنوری سے سماعت شروع کی گئی تھی۔ ابتدائی حکم گزشتہ روز سنایا گیا۔
منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے بارے میں کہا گیا ہے اس میں ایک معروف بزنس مین اور دیگر کمپنیوں کے اہم افراد شامل تھے جن پر الزام تھا کہ وہ فرضی کمپنیوں کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔
عدالتی فیصلے سناتے وقت بعض ملزمان بیرون ملک تھے جس پر ان کی غیرموجودگی میں فیصلہ دیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button