صحت

پاکستان میں ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج، حکومت کا مطالبات ماننے سے انکار

سفر گھنٹوں میں ہونے لگا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی بھی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں، مریض ذلیل و خوار ہونے لگے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): مظاہرین نے جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور کینال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، پی آئی سی اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ریلی نکالی، احتجاج کے باعث ہسپتالوں میں مریض خوار ہونے لگے، آپریشنز معطل ہو گئے، جیل روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
ادھر شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایمبولینسز اور ریسکیو کی گاڑیاں بھی ٹریفک میں پھنس گئیں، پنجاب حکومت نے بھی مطالبات ماننے سے انکار کر دیا، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہسپتالوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث لاہور کی بعض سڑکوں پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک سست ہونے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہونے لگا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی بھی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں، مریض ذلیل و خوار ہونے لگے، محکمہ صحت پروفیسرز کو آؤٹ ڈور میں لانے میں ناکام ہو گیا، محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز و سٹاف کی معطلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button