مشرق وسطیٰ

غزہ میں تازہ اسرائيلی حملوں ميں پچاس سے زائد فلسطينی ہلاک

جمعرات 22 مئی کی صبح سے جاری تازہ اسرائيلی حملوں ميں آخری خبرین ملنے تک کم از کم 52 افراد مارے جا چکے تھے

اسرائيل نے جمعرات کو غزہ ميں کئی مقامات کو انتباہ کے بعد نشانہ بنايا۔ فلسطينی حکام کے مطابق ان تازہ حملوں ميں مزید پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

قبل ازيں اسرائيل نے شمالی غزہ ميں مقامی باشندوں کو 14 علاقوں اور محلوں کو خالی کر دینے کے احکامات جاری کيے تھے۔ اسرائيلی فوج نے اس بارے ميں جاری کردہ اپنے بيان ميں کہا کہ مذکورہ علاقوں ميں ‘دہشت گرد تنظيميں‘ سرگرم ہيں اور اسی ليے وہاں سخت کارروائی جاری ہے۔

حاليہ دنوں سے اسرائيل نے غزہ پٹی ميں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر رکھی ہیں۔ غزہ پٹی کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے اسرائيلی حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک مزید 3,613 افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ يوں اس جنگ ميں اب تک ہلاک ہونے والے فلسطينيوں کی مجموعی تعداد  53,762 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں بھاری اکثريت عام شہريوں، خواتین اور بچوں کی تھی۔

دريں اثناء اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو نے بدھ کی شب کہا کہ بيس اسرائیلی يرغماليوں کے بارے ميں یہ مانا جاتا ہے کہ وہ اب بھی زندہ اور حماس کی قيد ميں ہيں۔ ان کے مطابق اگر ان یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے عارضی جنگ بندی کی گنجائش ہے، تو وہ اس پر بات چيت کے ليے تيار ہيں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button