پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

ایک خاص طبقہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتا تھا، لیکن ناکام رہا،گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات، تخریب کاری اور غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھ کر ایک مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔

مری نمائندہ خصوصی:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گھوڑا گلی مری میں قائم اسکاؤٹس کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور نوجوان اسکاؤٹس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ "قائداعظم پاکستان کے پہلے چیف اسکاؤٹ تھے، اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار اسکاؤٹس کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات، تخریب کاری اور غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھ کر ایک مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔
گورنر پنجاب نے وطن سے محبت کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ایک خاص طبقہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہماری نوجوان نسل میں حب الوطنی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا رہا، لیکن وہ ناکام رہا۔ آج اسکاؤٹس کے جذبے نے دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا ہے۔”
انہوں نے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد کے سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اگر بروقت مدد مل جاتی تو قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔”
عسکری قیادت پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا، "فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی صلاحیتوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ نے بھی تسلیم کیا، اور صدر ٹرمپ نے انہیں ملاقات کے لیے مدعو کیا۔”
اس موقع پر اسکاؤٹس نے ملی نغمے پیش کیے اور گورنر نے ملی نغمے پیش کرنے والوں میں نقد انعام بھی تقسیم کیے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button