
پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان سپین میں گرفتار . دیگر کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری۔
وفاقی وزارت داخلہ کی بڑی کامیابی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی کاوشیں رنگ لے لائیں، کئی برس سے سپین میں مفرور ملزمان کی گرفتاریاں شروع۔ ضروری کارروائی کے بعد مطلوب ملزمان کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا
سید عاطف ندیم-پاکستان، وائس آف جرمنی کے ساتھ
وفاقی وزارت داخلہ کی اہم سفارتی پیشرفت کے نتیجے میں پاکستان کو مطلوب دو خطرناک ملزمان کو اسپین میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان گرفتاریوں کو وزارت داخلہ کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق، نوازش علی ہنجراہ اور ہارون اقبال نامی دو ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس پر اسپین میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ملزمان پر پاکستان میں دہشت گردی، قتل، اغواء برائے تاوان سمیت 23 سنگین مقدمات درج ہیں۔ ان کی گرفتاری کئی برسوں سے زیر التوا تھی، تاہم حالیہ سفارتی کوششوں سے اس عمل کو تیز کیا گیا۔
طلال چوہدری کی اسپین میں اہم ملاقات
وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے حال ہی میں اسپین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپانوی وزیر داخلہ فرنانڈو گرینڈے مارلاسکا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں طلال چوہدری نے اسپین میں مقیم ان پاکستانی مفرور ملزمان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جن کے خلاف انٹرپول کے ریڈ نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
وزیر مملکت نے اپنے ہسپانوی ہم منصب سے مطالبہ کیا کہ ان مطلوب افراد کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔
سپین کا فوری ردعمل اور تعاون
ہسپانوی وزیر داخلہ نے اس مطالبے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے، جس کے بعد انٹرپول کی مدد سے نوازش علی ہنجراہ اور ہارون اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ دونوں ملزمان طویل عرصے سے سپین میں مفرور تھے اور پاکستانی اداروں کو ان کی تلاش تھی۔
مزید 36 ملزمان کی حوالگی پر کام جاری
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، پاکستان نے سپین سے انٹرپول ریڈ نوٹس کے تحت 38 مطلوب ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔ اب تک 2 ملزمان کی گرفتاری ہو چکی ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
وزیر مملکت کا اظہار تشکر
طلال چوہدری نے دونوں ملزمان کی گرفتاری پر ہسپانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ باقی مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت نہ صرف قانون کی بالادستی کا مظہر ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی روابط اور اثر و رسوخ کا بھی ثبوت ہے۔
قانونی کارروائی کے بعد حوالگی متوقع
وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسپین میں گرفتار ملزمان کو تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ اس عمل میں وزارت خارجہ، انٹرپول، اور متعلقہ قانونی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد حوالگی ممکن ہو سکے۔
یہ پیشرفت وزارت داخلہ کی مؤثر پالیسی، انٹرنیشنل کوآرڈی نیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی کا نتیجہ ہے، جو پاکستان میں امن و امان کے قیام کی جان






