کھیل

فلو می نینس نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

فلوریڈا میں کھیلے گئے لاسٹ16کے ایک اور میچ میں سعودی کلب الہلال نے انگلش کلب مانچسٹر سٹی کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا

برازیلین کلب ’فلو می نینس‘ نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

شارلٹ شمالی کیرولینا میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل میں برازیلین کلب نے یورپیئن چیمپئنز اٹلی کے انٹرمیلان کو 2گول سے شکست دی۔ کھیل کے تیسرے ہی منٹ میں’ خرمان کانو‘ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے دوسرا گول ہرقلس نے کھیل کے اختتامی لمحات میں کیا۔ انٹرمیلان کی ٹیم نے متعدد بار گول کرنے کی کوشش کی تاہم حریف ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔

فلوریڈا میں کھیلے گئے لاسٹ16کے ایک اور میچ میں سعودی کلب الہلال نے انگلش کلب مانچسٹر سٹی کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ دو۔دو گول سے برابر رہنے کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کےلئے اضافی وقت دیا گیا جس میں الہلال نے مزید دو گول کئے جبلہ سٹی کی ٹیم صرف ایک گول کرسکی۔

فاتح ٹیم کے مارکوس لینادرو نے 2مرتبہ فٹبال کو جال کی راہ دکھائی۔ میلکم اور کالیدو کوالیبالی نے ایک، ایک گول کیا۔ سٹی کے برنارڈو سِلوا، ارلنگ ہالانڈ اور فل فوڈن گول کرسکے۔ کوارٹرفائنل میں الہلال کا مقابلہ فلومی نینس سے ہوگا

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button