کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا

سپورٹس ڈیسک اسلام آباد:ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔یہ ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا ۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 9 ستمبر کو ہو گا جبکہ فائنل میچ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔
گروپ اے میں پاکستان ، بھارت ، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش ، سری لنکا ، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button