
فرانس ،برطانیہ اور جرمنی کا غزہ میں انسانی تباہی کے فوری خاتمے کا مطالبہ
ے گناہ جانوں کی حفاظت اور غزہ کے باشندوں کی مصیبت اور بھوک کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے
نیوز ڈیسک: فرانس ،برطانیہ اور جرمنی نے غزہ میں انسانی تباہی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مشترکہ بیان میں تینوں یورپی ممالک نے اسرائیلی حکومت سے امداد کی فراہمی پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ اقوام متحدہ اور غیر سرکاری تنظیموں کو قحط کے خاتمے کے لیے اپنا کام کرنے کی فوری اجازت دی جائے ۔
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے بھی ایک بیان میں کہا کہ بے گناہ جانوں کی حفاظت اور غزہ کے باشندوں کی مصیبت اور بھوک کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس صورتحال کو "انسانی بحران” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے امداد کی روک تھام اور پانی اور خوراک حاصل کرنے والے شہریوں کے قتل کو نظر انداز کیا جا سکتا ، نہ ہی اس کا دفاع کیا جا سکتا ہے۔
لندن ،چلی،لبنان اور تیونس میں غزہ میں غذائی بحران کے فوری خاتمے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے فلسطینی کے پرچم تھامے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد پر عائد پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کو انسانی بحران کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جاری تمام مظالم کررہا ہے اور عالمی برادری بحران کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔



