
ورلڈ گیمز میں جاپان کی ستومی واتنابے اور فرانس کے وکٹر کروئن نے اسکواش میں گولڈ میڈلز جیت لیے
مینز سنگلز کے فائنل میں وکٹر کروئن نے ہنگری کے بالاز فرکاس کو تین ۔صفر سے ہرایا،کروئن نےورلڈ گیمز کےبرمنگھم 2022 کے ایڈیشن میں بھی ٹائٹل جیتا تھا
سپورٹس ڈیسک: ورلڈ گیمز کے اسکواش ایونٹ میں جاپان کی ستومی واتنابے نے طلائی تمغہ جیت لیا۔مردوں میں یہ اعزازفرانس کے وکٹر کروئن کے نام رہا۔
چین کے شہر چینگدو میں جاری عالمی گیمز کے خواتین اسکواش کے فائنل میں واتنابے نے فرانس کی میری اسٹیفن کوتین۔صفر سے شکست دی۔کانسی کا تمغہ اسپین کی مارٹا ڈومنگیز نے جیتا۔
مینز سنگلز کے فائنل میں وکٹر کروئن نے ہنگری کے بالاز فرکاس کو تین ۔صفر سے ہرایا،کروئن نےورلڈ گیمز کےبرمنگھم 2022 کے ایڈیشن میں بھی ٹائٹل جیتا تھا۔کولمبیا کے میگوئل روڈریگوز نےکانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
اِن لائن اسپیڈ اسکیٹنگ میں کولمبیا کے جوآن مانٹیلا پنیلا نے ایکواڈور کے ’نکولس گارسیا پازمینو‘ کو مات دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔خواتین میں سونے کا تمغہ کولمبیا کی ’ گیبریلا روئڈا‘ نے جیتا۔ انہوں نے فرانس کی’ میرین لیفیور‘ کو پیچھے چھوڑا ہے۔