عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کردی گئی
معروف اداکار عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی کے شہر نیور مبرگ میں ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ علامہ محمد اشرف قادری کی امامت ادا کی گئی ۔
برلن : معروف اداکار عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی کے شہر نیور مبرگ میں ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ علامہ محمد اشرف قادری کی امامت ادا کی گئی ۔ اداکار عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں قونصلیٹ کے عملے اور پاکستانیوں کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
عمر شریف کی میت کل اہلیہ زرین غزل قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لے کر کراچی پہنچیں گی ۔ کراچی پہنچنے پر ان کی نماز جنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر ادا کی جائے گی۔
عمر شریف کی نماز جنازہ پاکستان پہنچنے پر نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔ ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔
ایشیا میں کامیڈی کے کنگ عمر شریف کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ بابا کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان میت کراچی پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اداکار عمر شریف کا ہفتے کے روز جرمنی کے ہسپتال میں انتقال ہوگیا تھا ۔ عمر شریف کو علاج کے لیے بذریعہ ایئرایمبولینس امریکا لے جایا جا رہا تھا طبیعت خراب ہونے پر انہیں جرمنی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ہفتے کی صبح عمر شریف کا ڈائلسز کیا گیا جو کامیاب ہوا اس کے پانچ گھنٹے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔