یورپتازہ ترین

پیرس میں باٹاکلاں تھیٹر اور دیگر مقامات پر داعش کے خونریز حملوں کو دس سال ہو گئے

پیرس میں اس ہلاکت خیز دہشت گردی کے اگرچہ ٹھیک دس سال پورے ہو گئے ہیں، تاہم اس وجہ سے پیرس شہر کو لگنے والے زخموں کے گہرے اور تکلیف دہ نشانات آج تک باقی ہیں

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 13 نوبمر 2015ء کو باٹاکلاں تھیٹر اور دیگر مقامات پر دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے عسکریت پسندوں کی طرف سے بیک وقت کیے گئے متعدد خونریز حملوں کو آج جمعرات کے روز ٹھیک دس سال ہو گئے۔

اس موقع پر یورپی یونین کے رکن اور جرمنی کے ہمسایہ اس ملک میں متعدد یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیرس میں اس ہلاکت خیز دہشت گردی کے اگرچہ ٹھیک دس سال پورے ہو گئے ہیں، تاہم اس وجہ سے پیرس شہر کو لگنے والے زخموں کے گہرے اور تکلیف دہ نشانات آج تک باقی ہیں۔

فرانسیسی صدر ماکروں، اپنے دائیں طرف اہلیہ بریجیٹ ماکروں اور بائیں طرف پیرس کی میئر این ہیدالگو کے ہمراہ، مرکزی یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئے
فرانسیسی صدر ماکروں، اپنے دائیں طرف اہلیہ بریجیٹ ماکروں اور بائیں طرف پیرس کی میئر این ہیدالگو کے ہمراہ، مرکزی یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئےتصویر: Ludovic Marin/AFP/Getty Images

تیرہ نومبر 2015ء کے روز پیرس میں کیے گئے ان مربوط حملوں میں ایک تھیٹراور ایک اسٹیڈیم سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان حملوں میں مجموعی طور پر 132 افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button