دبئی : وزیراعظم عمران خان نے دبئی کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ وزیراعظم کی جگہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دبئی جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی سب سے بڑی نمائش ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کے لیے 9 اکتوبر کو دبئی جاناتھا ۔ وزیر اعظم عمران خان مصروفیت کی وجہ سے دبئی نہیں جا رہے۔
وزیراعظم کی جگہ اب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے۔ صدر مملکت ایکسپو کے دورہ کے دوران شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ ایکسپو 2020 دبئی یکم اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوچکی ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا کی سب سے بری نمائش میں 190 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ ایکسپو 2020 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔