علی ظفر کے خلاف مہم چلانے کے مقدمے میں میشا شفیع عدالت طلب
لاہور: گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے میں عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 8 نومبر کو طلب کر لیا۔لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کی مدعیت میں درج ایف آئی اے کے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت کے طلب کرنے پر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے اور بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے بلانے پر وہ فوراً پیش ہوئے لیکن دوسری پارٹی 3 سال سے پیش نہیں ہو رہی۔
مجسٹریٹ نے آئندہ سماعت پر ملزمان فیشن بلاگر حمنہ رضا اور ماہم جاوید کو طلب کر لیا۔عدالت نے میشا اور ماہم کی جانب سے حاضری معافی کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دیں۔عدالت نے ملزم علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری واپس لیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ علی گل پیرآئندہ پیش نہ ہوئے تو ان کے ضمانتی مچلکے منسوخ ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو اپنے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی مہم کے خلاف شکایت کی تھی۔
ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیق کے بعد عدالت میں دو سال بعد رپورٹ جمع کروائی جس میں گلوکارہ میشا شفیع، گلوکار علی گل پیر، فیشن بلاگر حمنہ رضا اور اداکارہ عفت عمر سمیت 9 افراد کو علی ظفر کے خلاف جھوٹی مہم چلانے میں ملوث قرار دیا گیا۔