شاہ رخ کی پارٹی میں بالی وڈ اسٹارز کی بیویوں کے منشیات لینے کا انکشاف
بھارتی اداکارہ شیرلین چوپڑا نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد اپنے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
بھارتی اداکارہ شیرلین چوپڑا نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد اپنے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں شیرلین نے شاہ رخ کی پارٹی میں ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق انکشاف کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ پارٹی کے دوران میں تھک گئی تھی اور میں نے بیت الخلا کا رخ کیا، جیسے ہی وہاں کا دروازہ کھولا تو جو کچھ دیکھا وہ غیر یقینی تھا، مجھے لگا شاید کسی غلط جگہ آگئی ہوں۔
شیرلین نے دعویٰ کیا کہ وہاں آئینے کے سامنے میں نے بالی وڈ سپر اسٹارز کی بیگمات کو منشیات لیتے دیکھا، اس منظر نے مجھے کافی خوفزدہ کردیا تھا کیونکہ اچانک سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی وڈ کی ہر پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جاتا ہے، منشیات مہمانوں کو پیش کی جاتی ہے، اگر کسی پارٹی میں منشیات پیش نہ کی جائے تو لوگ اسے اچھا نہیں سمجھتے۔