انٹرٹینمینٹ

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے اپنا وزن بڑھا لیا، مداح نئی تصاویر دیکھ کر حیران

ہمیشہ چست اور توانا نظر آنے والے ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ٹام کروز نے لگتا ہے ان دنوں ورزش کرنا چھوڑ دی ہے، ان کی حالیہ تصاویر سے تو یہی لگتا ہے کیونکہ اس میں وہ کافی فربہ نظر آ رہے ہیں۔

لاس اینجلس: ہمیشہ چست اور توانا نظر آنے والے ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ٹام کروز نے لگتا ہے ان دنوں ورزش کرنا چھوڑ دی ہے، ان کی حالیہ تصاویر سے تو یہی لگتا ہے کیونکہ اس میں وہ کافی فربہ نظر آ رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز کی یہ تصاویر سان فرانسسکو میں ایک بیس بال کا میچ دیکھنے کے دوران سامنے آئیں۔ 59 سالہ ہالی ووڈ اداکار کے ہمراہ اس موقع پر ان کے فرزند بھی موجود تھے۔ میچ دیکھنے کیلئے آئے شائقین اپنے درمیان لیجنڈ اداکار کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔
ٹام کروز کی تصاویر منظر عام پر آئیں تو سوشل میڈیا صارفین ان کی صحت کے بارے میں چہ مگوئیاں کرنے لگے اور فکرمند نظر آئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ کوئی مجھے بتائے گا کہ ٹام کروز نے اہنے جسم کیساتھ کیا کر لیا ہے۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ ٹام کروز ہو ہی نہیں سکتے، لگتا ہے کہ کوئی شخص ان کا مصنوعی چہرہ لگا کر ہمیں بے وقوف بنا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ٹام کروز کا شمار موجودہ دور کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔ 3 جولائی 1962ء کو امریکا میں پیدا ہونے والے اس اداکار نے ہالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ ان میں ٹاپ گن اور مشن امپاسیبل سیریز سرفہرست ہیں۔
انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 1980ء کی دہائی سے شروع کیا تھا۔ ٹام کروز کی پہلی فلم رسکی بزنس تھی جس میں انہوں نے ایک کامیڈی رول ادا کیا تھا۔ 1986ء ٹام کروز کی تقدیر بدلنے کا سال تھا کیونکہ اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اس سال ٹاپ گن ریلیز ہوئی جس شمار ہالی ووڈ کی کلاسک فلموں میں ہوتا ہے۔ اس کا پارٹ ٹو بھی بنا لیا گیا ہے تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اسے ابھی تک سینما گھروں کی زینت نہیں بنایا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button