کاروبار

آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق بڑی پیشگوئی

عالمی مالیاتی فنڈ نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لْک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ حکومت نے شرح نمو 4.8 فیصد ہونے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

اسلام آباد :عالمی مالیاتی فنڈ نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لْک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ حکومت نے شرح نمو 4.8 فیصد ہونے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی توقع ہے، گذشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 3.9 فیصد رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لْک رپورٹ میں کہاگیا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ سکتا ہے۔
گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.6 فیصد تھا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 4.8 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button