پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی، 18 افراد انتقال کر گئے
پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی ، چوبیس گھنٹے کے دوران 18 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی تعداد 28 ہزار 152 ہو گئی ۔
لاہور: پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی ، چوبیس گھنٹے کے دوران 18 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی تعداد 28 ہزار 152 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 689 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 42 ہزار 476 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔
این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد رہی جبکہ 2 ہزار 280 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ ، 61 ہزار 239 ہوچکی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 245 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 436,456 ہو گئی ۔ 410,503 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 1.3 ، لاہور میں مثبت شرح 3.3 فیصد ریکارڑ کی گئی ۔