ووٹ کو عزت دو کی خاطر اگر جیل کاٹنی ہوتی تو نواز شریف لندن نہ بیٹھے ہوتے،حسان خاور
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا عمران خان کی سیاسی پہچان کرپشن کے خلاف جنگ ہے ،عمران خان کی سیاسی پہچان مورثی سیاست کا خاتمہ ہے۔
لاہور:ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا عمران خان کی سیاسی پہچان کرپشن کے خلاف جنگ ہے ،عمران خان کی سیاسی پہچان مورثی سیاست کا خاتمہ ہے۔
حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال کی،عمران خان کو شکست دینا اتنا آسان نہیں جتنا لوگ سمجھ رہے ہیں ،اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا پی ڈی ایم اور ن لیگ کے خاندانی اختلافات روز روشن کی طرح عیاں ہیں،یہ لوگ صرف اپنی اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اکھٹے ہوئے اور شور مچا تے رہے ۔
نیتن یاہو کی پالیسیوں نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے زیادہ قریب کیا، سابق موساد چیف
حسان خاور نے کہا ووٹ کو عزت دو کی خاطر اگر جیل کاٹنی ہوتی تو نواز شریف لندن نہ بیٹھے ہوتے،اگر چھپانے کو کچھ نہیں ہے تو واپس آکر قانون اور عدالتوں کا سامنا کریں،انہوں نے کہا مریم نواز نیب کی درخواست کو سیاسی رنگ دے کر عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتیں۔