اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعطم آفس کو موصول ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔
ذرائع وزارت دفاع کا کہنا ہے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا نام سمری فہرست میں ٹاپ پر ہے،سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے علاوہ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل آج صبح یہ خبر سامنے آئے تھی کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
اس بات کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔
گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے پاک فوج میں تبادلوں سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں۔
نیتن یاہو کی پالیسیوں نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے زیادہ قریب کیا، سابق موساد چیف
واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا تھا۔