انٹرٹینمینٹ
عدنان صدیقی اکاؤنٹ ویریفائیڈ نہ ہونے کی وجہ سے ٹوئٹر پر برہم
اداکار عدنان صدیقی 98ہزار سے زائد فالورز ہونے کے باوجود اکاؤنٹ ویریفائیڈ نہ ہونے پر ٹوئٹر پر برہم ہوگئے۔ سماجی رابطے کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن 'ٹوئٹر' پر مشہور شخصیات کا اکاؤنٹ زیادہ فالورز ہونےکی صورت میں ویریفائیڈ ( بلو ٹِک ) ہوجاتا ہے ۔
اداکار عدنان صدیقی 98ہزار سے زائد فالورز ہونے کے باوجود اکاؤنٹ ویریفائیڈ نہ ہونے پر ٹوئٹر پر برہم ہوگئے۔ سماجی رابطے کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ‘ٹوئٹر’ پر مشہور شخصیات کا اکاؤنٹ زیادہ فالورز ہونےکی صورت میں ویریفائیڈ ( بلو ٹِک ) ہوجاتا ہے ۔
تاہم عدنان صدیقی جن کے ٹوئٹر پر 98 ہزار سے زائد فالورز ہیں ان کا اکاؤنٹ تا حال ویریفائیڈ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شکوے کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو جیک کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ’22 کروڑ پاکستانی میرے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں جس نے دنیا کے مختلف ممالک میں کام کیا ہوا ہےلیکن پھر بھی میں اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ویریفائیڈ ہونے کا اہل نہیں ہوں’؟