2022 کے فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی کیلئے انگلینڈ اگر مگر کا شکار
ورلڈ کپ کوالیفائرزکےگروپ آئی میں انگلینڈ اور ہنگری کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا ۔ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ آئی میں ہنگری نے انگلینڈ کےخلاف 24 ویں منٹ میں سللائی کے پینلٹی گول کی وجہ سے برتری حاصل کی ۔
ورلڈ کپ کوالیفائرزکےگروپ آئی میں انگلینڈ اور ہنگری کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا ۔ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ آئی میں ہنگری نے انگلینڈ کےخلاف 24 ویں منٹ میں سللائی کے پینلٹی گول کی وجہ سے برتری حاصل کی ۔
37 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹونس نےگول برابر کردیا لیکن دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی، یوں میچ ایک ایک سے برابر ہوگیا۔خیال رہےکہ گروپ آئی میں انگلینڈ 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے لیکن اسے ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم 4 پوائنٹس درکار ہیں اور اس کے 2 میچز باقی ہیں۔
12 نومبرکو انگلینڈ کا مقابلہ البانیہ سے ہوگا جو 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ 15 نومبر کو انگلینڈ ٹیم سان مرینو سے مقابلہ کرے گی۔ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے انگلینڈ کو ان دونوں میں سے کم از کم ایک میچ جیتنا اور دوسرا برابرکرنا ہوگا۔
اسی گروپ میں17 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود پولینڈ کی ٹیم اگر اپنے آخری دونوں میچز جیت گئی اور انگلینڈ کو آخری 2 میں سے کسی ایک میچ میں شکست ہوئی تو پولینڈ بھی گول ڈیفرنس پر ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرسکتا ہے، اگر پولینڈ کی ٹیم آخری2 میں سے کوئی میچ ہاری تو انگلینڈ کے لیے ایک ڈرا بھی اسے قطر ورلڈ کپ کا ٹکٹ دے دے گا۔
اس کے علاوہ گروپ اے میں پرتگال نے لگزمبرگ کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی جس میں کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹرک بنائی۔یہ کرسٹیانو رونالڈو کی انٹرنیشنل میچز میں 10 ویں ہیٹرک تھی۔