طالبان کا آپریشن، داعش سے تعلق رکھنے والے 4 جنگجو ہلاک
طالبان نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراساں کے خلاف آپریشن تیز کردیا۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان صوبے ننگر ہار میں دہشتگرد تنظیم داعش خراساں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طالبان فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں 2 الگ الگ مقامات پر آپریشن کیا۔
رپورٹس کے مطابق طالبان کے آپریشن میں داعش سے تعلق رکھنے والے 4 جنگجو مارے گئے ہیں۔ البان کے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سابق ترجمان اور اقوام متحدہ میں افغانستان کے نامزد سفیر سہیل شاہین نے کہا تھاکہ داعش کے خلاف کارروائی کیلئے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں، ہم خود دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں داعش کی جانب سے طالبان فورسز پر بھی اسی صوبے میں حملے کیے گئے تھے۔