مشرق وسطیٰ

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کی پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی

سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوگا جس کے مطابق درگاہوں کو کھول دیا گیا ہے لیکن درگاہوں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد داخل ہوسکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں ماسک کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ سنیما ہالز رات ایک بجے تک کھولے جا سکیں گے، سنیما ہالز میں بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد جاسکیں گے جب کہ صوبے میں پورا ہفتہ کاروبار کھولا رکھا جاسکے گا۔
اس کے علاوہ بند مقامات پر 300 اور کھلے مقامات پر 1000 افراد کا اجتماع کیا جاسکے گا جس میں صرف ویکسینیٹڈ افراد شرکت کرسکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امیوزمنٹ پارکس اور سوئمنگ پولز بھی کھولے جاسکتے ہیں جب کہ ریسٹورینٹس اور بازاروں کے اوقات کار برقرار ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button