
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرلیڈی ولنگڈن ہسپتال میں مبینہ ویڈیو پر محکمہ صحت سخت کارروائی کا آغاز
سابق ایم ایس ڈاکٹر فرح،ایچ او ڈی ڈاکٹر عظمیٰ،سینئرکنسلٹنٹ اینتھٹزیا، ڈاکٹرمنیر، سینئر رجسٹرار ڈاکٹرروطابہ، ڈاکٹر منزہ،سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر درہ ارم کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی
انصار ذاہد سیال-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرلیڈی ولنگڈن ہسپتال میں مبینہ ویڈیو پر محکمہ صحت سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سخت نوٹس پر محکمہ صحت نے ذمہ دارسینئر انتظامی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ پانچ پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کیلئے خلاف پی ایم ڈی سی کو بھی خط لکھ دیاگیا ہے۔ لیڈی ولنگڈن ویڈیو کیس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹنگ کونسل کوبھی پانچ ڈاکٹروں کیخلاف انضباطی کارروائی کیلئے باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنانے پر ڈاکٹرطیبہ،ڈاکٹر ماہم،ڈاکٹرزینب،ڈاکٹرعائشہ اورڈاکٹر عیسیٰ کیخلاف کارروائی کرے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے سابق ایم ایس،سینئر کنسلٹنٹ،سینئر رجسٹرار،سینئر میڈیکل آفیسر اورہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔سابق ایم ایس ڈاکٹر فرح،ایچ او ڈی ڈاکٹر عظمیٰ،سینئرکنسلٹنٹ اینتھٹزیا، ڈاکٹرمنیر، سینئر رجسٹرار ڈاکٹرروطابہ،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر منزہ،سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر درہ ارم کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازکر دیا گیا ہے۔ ایم ایس،ایچ او ڈی اوردیگر سینئر ڈاکٹرز فرائض میں غفلت اورکوتاہی کے مرتکب قرار دیکر انتظامی کمزوری نااہلی اور کنٹرول کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ صحت عظمت محمود نے 7 دن کے اندرتحریری جواب طلب کرلیا۔ سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی اور سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمدر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہیئرنگ آفیسرز مقرر کر دیئے گئے۔مقررہ کردہ ہیئرنگ آفیسرز نے لیڈی ولنگڈن کیس میں ملوث ڈاکٹر اورسینئر حکام کو 7دن کے اندر ذاتی طورپر پیش ہونے یا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ایس اورایچ او ڈی سمیت سابق ڈبلیو ایم ڈاکٹر اقرا حفیظ،چارج نرس ڈاکٹر اقرازاہد،چارج نرس فوزیہ رشید اورسٹاف حسیب الرؤف کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔



