ایک چارج میں 60 کلومیٹر چلنے والا الیکٹرک سکوٹر
تیل کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستانی عوام کے ذہن میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ آئندہ ماہ پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہو گا اور یہ مہنگائی ان کے بجٹ کو کیسے متاثر کرے گی۔
تیل کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستانی عوام کے ذہن میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ آئندہ ماہ پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہو گا اور یہ مہنگائی ان کے بجٹ کو کیسے متاثر کرے گی۔
پاکستان میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے مختلف کمپنیوں نے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں متعارف کرنے پر کام کیا۔
موٹرسائیکل اور سکوٹر کو پاکستان میں متوسط طبقے کی سواری سمجھا جاتا ہے اور یہی وہ طبقہ ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔
متوسط طبقے کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پاکستانی کمپنی نے حالیہ دنوں میں ایک الیکٹرک سکوٹر متعارف کیا ہے جس کی سوار جیب پر بالکل بھی بھاری نہیں پڑے گی۔
سکوٹر کی ٹیکنیکل خصوصیات کی بات کی جائے تو کمپنی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ اسے ایک بار مکمل چارج کرنے پر 60 کلومیٹرز کا سفر طے کیا جا سکتا ہے جبکہ کہ بیٹری فل کرنے کیلئے اسے رات بھر چارج پر لگانا ہوگا۔
سکوٹر میں شامل ڈرائی بیٹری کی پاوور 20 ایمپئیر آور ہے جبکہ اسےچارج کرنے کیلئے صرف 1.8 یونٹس صرف ہوں گے۔کمپنی کے مطابق سیدھی سڑک پر اس کی ٹاپ سپیڈ 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔