ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج سے کوالیفائنگ راؤنڈ شروع، شاہینوں کے کوویڈ ٹیسٹ منفی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آج شروع ہوگا،پہلے راؤنڈ کے پہلے میچ میں آج میزبان عمان اور پاپوانیوگنی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آج شروع ہوگا،پہلے راؤنڈ کے پہلے میچ میں آج میزبان عمان اور پاپوانیوگنی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ہی امارات کے میدان میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہوگا ۔دبئی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تما م کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں اور آج سے شاہین پریکٹس کا آغازکردیں گے جبکہ کل ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا، پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
آج پہلے راؤنڈ کے میچز میں عمان اور پاپوانیوگنی جبکہ بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔پہلے راؤنڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان عمان شامل ہیں، دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔
دوسری طرف دبئی پہنچنے کے بعد ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے بعد قومی سکواڈ کے ارکان کو اکٹھے سرگرمیوں کی اجازت مل گئی۔قومی سکواڈ نے دبئی کے ہوٹل میں 2 گھنٹے سے زائد کا جم سیشن کیا۔کھلاڑیوں نے ریکوری کے لئے پول سیشن میں بھی حصہ لیا، ٹیم آج سے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی ،جس کیلئے کھلاڑی شام 6بجے آئی سی سی اکیڈمی جائیں گے جبکہ کل پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا جائے گا،قومی ٹیم اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ 20اکتوبرکو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئی جبکہ 24اکتوبر کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔