پاکستاناہم خبریں

بھارت کی مذموم سازش ناکام، عالمی سطح پر پاکستان کے چرچے

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
نیویارک: پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار بنانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ میں کامیاب ثالثی کے بعد پاکستان نے خود کو امن کے ضامن کے طور پر منوا لیا۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بھی پاکستان کی ثالثی کو ناقابلِ یقین حد تک مؤثر قرار دیتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی کے مطابق ایران کو کسی اور ملک پر اعتماد نہیں، جس کے باعث ثالثی کے لیے پاکستان ہی واحد راستہ ہے۔ سنگاپور کے نشریاتی ادارے چینل نیوز ایشیا نے پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے بھارت کے لیے ویک اپ کال قرار دیا۔
چینل نیوز ایشیا کے مطابق بھارتی میڈیا کے شدت پسند اور قوم پرست پروپیگنڈے نے پاکستان کے خلاف دشمنی کو مزید گہرا کیا۔ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر اپرنا پانڈے نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں سے اپنی جغرافیائی اہمیت کو عالمی طاقتوں کے ساتھ مؤثر انداز میں استعمال کیا ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگی تناظر میں پاکستان کی عالمی پذیرائی کے باوجود بھارت نے زہریلا بیانیہ اپنا کر اسرائیل نواز انتہاء پسند سوچ کا مظاہرہ کیا۔ ماہرین کے مطابق نریندر مودی خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل کر اس کے منفی اثرات سے خود بھی نہیں بچ سکتے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button