سائنس و ٹیکنالوجیتازہ ترین

پاکستان میں اے آئی انقلاب، حکومتی اقدامات اور ڈیجیٹل نیشن وژن پر پیشرفت تیز

پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو نیشنل انکیوبیشن سینٹرز، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ اور عالمی پلیٹ فارمز سے منسلک کر کے معاشی مواقع تک رسائی دی جائے گی

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
اسلام آباد: پاکستان میں حکومت کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ وزارتِ آئی ٹی نے "اے آئی سیکھو 2026” کے عنوان سے قومی سطح پر اپ اسکلنگ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
یہ پروگرام گوگل، ٹیلی نار پاکستان اور انووسٹا کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت شرکاء کو عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو نیشنل انکیوبیشن سینٹرز، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ اور عالمی پلیٹ فارمز سے منسلک کر کے معاشی مواقع تک رسائی دی جائے گی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ متعارف کرا کے ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کا جامع روڈمیپ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی ترجیح قرار دیتے ہوئے پہلی نیشنل اے آئی پالیسی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف 10 لاکھ نوجوانوں کو اے آئی کی تربیت فراہم کرنا ہے، جس میں خاص طور پر نان ٹیک افراد کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ شزہ فاطمہ خواجہ کے مطابق وزارت آئی ٹی نے "اے آئی سیکھو” پروگرام کے تحت گوگل کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد ڈیولپرز کو اپ اسکل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو جدید اے آئی ٹولز، سرٹیفیکیشنز اور عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button