پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ کی ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے آمد، اہم ملاقات

اس موقع پر اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکہ کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں ان کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر کو اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button