کاروبار
ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، 173 روپے کا ہو گیا
پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں ایک روپے 82 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 173 روپے تک پہنچ گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارا ہے اور اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے روپے کی قدر مزید کم کرنے کا مطالبہ بھی ہے جس سے نا صرف ڈالر کی قیمت مزید بڑھے کا خدشہ ہے بلکہ اس سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی اور معاشی صورت حال کے حوالے سے اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔