پاکستاناہم خبریں

پہلگام فالس فلیگ کے بعد سکھ برادری اور سکھ فارجسٹس کا پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ

پاکستان کا نام ہی پاک ہے، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ناقابل تردید شواہد سے واضح ہوچکا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دنیا بھر میں سکھ رہنماوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کو بھارت کے اندراورباہرسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
رہنماء تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ناقابل تردید شواہد سے واضح ہوچکا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دنیا بھر میں سکھ رہنماوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے۔
امریکہ میں بھی سکھ رہنما ءگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پربھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔عالمی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کے سفارتی وقاراورحمایت میں اضافہ جبکہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوا۔بھارت میں اندرونی و بیرونی اختلافی آوازیں اس امرکی غماز ہیں کہ پہلگام مودی کا محض ایک فالس فلیگ ڈرامہ تھا۔
سکھ برادری کے پاکستان کیلئے محبت کے پیغامات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت ہندواتوا نظریات کے زیراثر نیٹ ریجنل ڈی سٹیبلائزربن چکا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button