دفاع وطن کے جذبے سےسرشارپاک فضائیہ دشمن کودندان شکن جواب دینےکیلئے ہمیشہ ہروقت تیار
معرکہ حق سے قبل پاک فضائیہ نے 3 روزہ بھرپورجنگی مشقوں "ضربِ حیدری" کا آغاز کیا۔ان مشقوں کا مقصد پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو حتمی شکل دینا اور کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا تھا
پی ٹی وی کے ساتھ
دفاع وطن کے جذبے سےسرشارپاک فضائیہ دشمن کودندان شکن جواب دینےکیلئے ہمیشہ ہروقت تیار ہے۔ معرکۂ حق میں پاک فضائیہ نے جرات وبہادری کی وہ نئی تاریخ رقم کی جس کی ہیبت پوری دنیا نے محسوس کی۔
معرکہ حق سے قبل پاک فضائیہ نے 3 روزہ بھرپورجنگی مشقوں "ضربِ حیدری” کا آغاز کیا۔ان مشقوں کا مقصد پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو حتمی شکل دینا اور کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا تھا۔ مشقوں میں جے ایف17 تھنڈراور ایف16 سمیت مختلف لڑاکا طیاروں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپورمظاہرہ کیا۔
بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پاک فضائیہ نے آپریشنل ایئربیسز کو فعال کیا۔جنگی طیاروں کی تعیناتی کامقصدمسلح افواج کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنا اور بھارت کو ممکنہ مہم جوئی کےسنگین نتائج سے خبردارکرنا تھا۔معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ رافیل جیسے کسی بھی جدید طیارےکو تباہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعدپاک فضائیہ نے مشقوں اوراسٹریٹجک حکمت عملی سے دشمن پر واضح کر دیاتھا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیاروں کو فضا میں تباہ کرکےدفاعِ وطن کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ کیا۔



