پاکستانتازہ ترین

جوہری تحفظ صرف تکنیکی نہیں، مسلسل نگرانی اور ذمہ داری کا تقاضا ہے،صدرِمملکت

چرنوبل کے حادثے کی یاد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 1986 کا دھماکہ لاکھوں افراد اور کئی ممالک کو متاثر کر گیا

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جوہری تحفظ صرف تکنیکی نہیں، مسلسل نگرانی اور ذمہ داری کا تقاضا ہے۔پاکستان ایٹمی تحفظ کے اعلیٰ معیارات پر کاربند ہے اورعالمی سطح پر ذمہ دارانہ جوہری طرزِ عمل کی حمایت جاری رکھےگا ۔
چرنوبل کے حادثے کی یاد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 1986 کا دھماکہ لاکھوں افراد اور کئی ممالک کو متاثر کر گیا۔ چرنوبل حادثہ عالمی ایٹمی شعور کی تشکیل کا اہم موڑ ثابت ہوا ہے۔ایٹمی حادثات کے اثرات طویل المدت اور اکثر ناقابلِ تلافی ہوتے ہیں۔صدرنے کہا کہ چرنوبل نے عالمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اوراقوامِ متحدہ اور اداروں نے متاثرین کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ایٹمی خطرات بے گناہ آبادیوں کو طویل مدتی نقصان پہنچا نے کے علاوہ زرعی زمین، خوراک اور پانی کی فراہمی شدید متاثر کر سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button