سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سپیکر ہاؤس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے ملاقات کی اور سپیکر کی ہمشیرہ اور وزیر مملکت کی بھانجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی، ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، ڈاکٹر ملک امیر خاں، ملک تیمور خاں، حیدر، ملک سلطان اور سردار فاروق بھی موجود تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی۔



