آریان خان منشیات کیس، این سی بی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا
ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور دیگر گرفتار افراد سے تحقیقات کے بعد این سی بی نے مزید چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور دیگر گرفتار افراد سے تحقیقات کے بعد این سی بی نے مزید چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
معروف بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات کیس میں آریان خان اور دیگر افراد سے تحقیقات کے دوران مزید چند نئے نام سامنے آئے ہیں جن کو شامل تفتیش کئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
اخبار کا کہنا ہے کہ نارکوٹیکس کنٹرول بیورو نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ممبئی بھر میں منشیات کیس سے جڑے افراد کو شامل تفتیش کرکے لائحہ عمل طے کرلیا ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں کئی افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ این سی بی نے منشیات کیس میں آریان خان اور دیگر کو کروزپارٹی میں منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ جس کے بعد سے اب تک چار مرتبہ آریان خان اور دیگر نے ضمانت کی درخواست کی جس کو عدالت نے قبول نہیں کیا۔
این سی بی کا موقف ہے کہ آریان خان منشیات کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کے بعد کئی ایسے نام سامنے آئے ہیں جو منشیات کے استعمال اور سمگلنگ سے تعلق رکھتے ہیں ۔