پاکستاناہم خبریں

فیلڈ مارشل کے تہران دورے نے مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ،سی بی ایس نیوز

فیلڈ مارشل کی تہران سے واپسی پر مجوزہ مسودہ ایرانی اور امریکی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا ۔فیلڈ مارشل کو امریکہ اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز،سوشل میڈیا کے ساتھ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ثالثی کردار کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے۔سی بی سی نیوز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ثالثی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے دورہ نے مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں جہاں خلیجی ممالک اور لبنان جنگ کا حصہ ہیں وہیں صرف پاکستان ہی مسودے کو حتمی شکل میں لانے میں کامیاب ہوا۔ فیلڈ مارشل کی تہران سے واپسی پر مجوزہ مسودہ ایرانی اور امریکی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا ۔فیلڈ مارشل کو امریکہ اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے ۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ہم آہنگی ثالثی کا بنیادی عنصر ہیں ۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو "مائی فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دے چکے ہیں۔پاکستانی حکومت اور فیلڈ مارشل، اسلام آباد مذاکرات کے دوران بھی فریقین کے درمیان خلیج کم کرنے میں، اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ماضی میں بھی پاکستان، امریکہ اور چین کے درمیان سفارتی روابط استوار کرنے میں، بنیادی کردار ادا کر چکا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button