پاکستاناہم خبریں

لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی، وحدت اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جائے،عاصم افتخار

اب تک خواتین اور بچوں سمیت 3,400 سے زائد لبنانی شہری جاں بحق اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
نیویارک: پاکستان نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے لبنانی رقبے پر اسرائیلی قبضے اور زمینی دراندازیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ لبنان کا تقریباً 20 فیصد رقبہ اس وقت غیر قانونی اسرائیلی قبضے میں ہے۔پاکستانی مندوب نے انسانی بحران کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے اب تک خواتین اور بچوں سمیت 3,400 سے زائد لبنانی شہری جاں بحق اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔
انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے حوالے سے بتایا کہ حملوں میں 125 طبی کارکن بھی ہلاک ہوئے، جبکہ یونیسکو کے عالمی ورثے ‘صور’ شہر اور ‘بیوفورٹ قلعے’ پر حملے بین الاقوامی قانون کی کھلی پامالی ہیں۔ عاصم افتخار احمد نے کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان لبنان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button