’’پاگل، احسان فراموش…‘‘ بنجامن نیتن یاہو پر برہم ہوگئے ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر کی ناراضگی کی کیا ہے وجہ؟
ٹرمپ نے کہا، ”بی بی، تم پوری طرح پاگل ہوگئے ہو۔ میں تمہیں جیل جانے سے بچایا، لیکن تم اب بھی یہ بات نہیں سمجھ رہے ہو۔“
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو جیل جانے سے بچانے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں بین الاقوامی عدالت کے خلاف محاذ کھولا۔ وہیں داخلی طورپربھی انہوں نے نیتن یاہو سے متعلق کیس کو کمزور کرنے میں اہم رول نبھایا۔ اب ٹرمپ خود نیتن یاہو کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔
ایران کے ساتھ جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوپرجم کربھڑاس نکالی ہے۔ ٹرمپ نے ایک فون کال کے دوران غصے میں بنجامن نیتن یاہوکو’پاگل‘ اور’احسان فراموش‘ تک کہہ دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں لیڈران کے درمیان ہوئی اس خفیہ بات چیت کی جانکاری وہائٹ ہاوس کے افسران نے میڈیا تک پہنچا دی۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا واقعی ٹرمپ، بنجامن نیتن یاہوسے ناراض ہیں اوراگرہاں تواس کی وجہ کیا ہے؟
ٹرمپ نے فون پرنیتن یاہوسے کیا کہا؟
امریکی میڈیا آوٹ لیٹ ایکسیوس کے مطابق، فون کال کے دوران ٹرمپ نے لبنان میں ہوئے حملے سے متعلق بنجامن نیتن یاہوپرناراضگی ظاہرکی۔ ٹرمپ نے کہا، ”بی بی، تم پوری طرح پاگل ہوگئے ہو۔ میں تمہیں جیل جانے سے بچایا، لیکن تم اب بھی یہ بات نہیں سمجھ رہے ہو۔“ ٹرمپ نے مزید کہا- پوری دنیا تم سے ناراض ہے۔ لوگ تم سے نفرت کرتے ہیں۔ تمہاری وجہ سے لوگ اسرائیل کے خلاف ہورہے ہیں۔ عالمی سفارت کاری اس طرح نہیں چلتی۔
نیتن یاہو سے کیوں ناراض ہیں ٹرمپ؟
ایران کے ساتھ جنگ بندی کی راہ میں نیتن یاہوروڑہ بنے ہوئے ہیں۔ امریکہ اورایران کے درمیان جب بات چیت پٹری پرلوٹتی ہے، تب اسرائیل کچھ ایسا کردیتا ہے، جس کی وجہ ایران بات چیت سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ تازہ معاملہ لبنان پرحملہ سے متعلق ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل لبنان پرحملہ کررہا ہے۔ اس حملے میں عام شہریوں کی موت ہو رہی ہے۔ ٹرمپ بھی اس حقیقت سے متفق ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے نیتن یاہوکوپھٹکارلگائی۔



