انٹرٹینمینٹ

سارہ اور فلک کی بیٹی کے نام کا مطلب کیا ہے؟

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر نے بیٹی ’عالیانہ ‘کے نام کا مطلب بتادیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر نے بیٹی ’عالیانہ ‘کے نام کا مطلب بتادیا۔
انسٹاگرام پر فلک شبیر کی جانب سے بیٹی عالیانہ کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں کو بیٹی کے نام کے مطلب سے آگاہ کیا۔
فلک کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر درج کیپشن میں بتایا گیا کہ بیٹی عالیانہ کا نام عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی عظیم، اونچے درجے اور نسب والی کے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سارہ فلک کی جانب سے بیٹی عالیانہ کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی رہی ہیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button