کاروبار

ویڈیو: مہنگائی سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کیارد عمل دیا؟

لندن میں مہنگائی سے متعلق سوالات پر گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

لندن میں مہنگائی سے متعلق سوالات پر گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
گورنر اسٹیٹ بینک دورہ امریکا مکمل کر کے لندن پہنچے تو انہیں صحافیوں کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
صحافیوں نے گورنر اسٹیٹ بینک سے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل اور پاکستان میں مہنگائی سے متعلق سوالات کیے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ’آئندہ پھر ملاقات ہو گی، ساتھ بیٹھیں گے چائے شائے پئیں گے‘۔
قبل ازیں رضا باقر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔
ملک میں مہنگائی کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمت بڑھی ہے، تیل کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button