پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ، دو پائلٹ جان سے گئے، 3 شہری ذخمی

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دوسرے سروسز چیفس اور تمام رینکس کے افسران و اہلکاروں نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے ساتھ
پاکستان کی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، ہے جس کے نتیجے میں اس پر سوار دونوں پائلٹ جان سے گئے جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ آج خیبر پختونخوا کے شہر مردان کے قریب پیش آیا اور گرنے والا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔

بیان کے مطابق ’طیارے پر سوار پائلٹس فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طہٰ عباسی اس حادثے میں شہید ہو گئے ہیں۔‘
بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دوسرے سروسز چیفس اور تمام رینکس کے افسران و اہلکاروں نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button