کاروبارتازہ ترین

پاک چین صنعتی تعاون جدید صنعت، صاف توانائی اور ٹیکنالوجی کے نئے مرحلے میں داخل

پاکستان اور چین کے مابین تعلقات اب جدید صنعت، صاف توانائی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اختراع کے نئے فیز میں داخل ہو چکے ہیں

ناصف اعوان-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
اسلام آباد:پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کا ایک اور اہم سنگِ میل عبور،پاکستان کے سیگلز اور چین کے جوہانگ گروپ کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے، جس کے تحت پاکستان میں جدید لیتھیم آئن بیٹریز، انرجی اسٹوریج سسٹمز، انورٹرز اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سلوشنز کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ تعاون کیا جائے گا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات اب جدید صنعت، صاف توانائی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اختراع کے نئے فیز میں داخل ہو چکے ہیں ۔
تقریب سے خطاب میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم ، ریٹائرڈ بریگیڈیر سلطان ستی ، چئیرمین جو ہانگ گروپ سمیت شرکا کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار معاشی ترقی، جدت اور طویل المدتی خوشحالی کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button