یورپتازہ ترین

جرمنی: شدید گرمی کی لہر نے سڑکوں کا اسفالٹ پگھلا دیا

لائپزگ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایل وی بی) نے پہلے سروس ہفتے کی رات تک معطل کی تھی تاہم صورت حال بہتر نہ ہونے پر یہ تعطل اتوار تک بڑھا دیا گیا۔

جواد احمد-جرمنی،وائس آف جرمنی اردو نیوز

جرمنی کے مشرقی شہر لائپزگ میں پیر کی علی الصبح تک ٹرام سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔ شدید گرمی کی لہر نے سڑکوں کا اسفالٹ پگھلا دیا جس کے نتیجے میں شہر کے متعدد مقامات پر ٹرام کی پٹریاں اور پوائنٹس بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
لائپزگ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایل وی بی) نے پہلے سروس ہفتے کی رات تک معطل کی تھی تاہم صورت حال بہتر نہ ہونے پر یہ تعطل اتوار تک بڑھا دیا گیا۔
اتھارٹی کے مطابق پٹریوں اور پوائنٹس میں اسفالٹ اور کنکریٹ کے جوڑوں کی سیلنٹ گرمی سے بہہ کر آپس میں چپک گئی ہے جس کے باعث ٹرام چلانا فی الحال محفوظ نہیں۔ بس سروس البتہ معمول کے مطابق جاری ہے۔
برلن کے جنوب مغرب میں واقع اس شہر کی آبادی پانچ لاکھ سے زائد ہے۔ موسمیاتی پیش گوئیوں کے مطابق جرمنی، چیک جمہوریہ، ہنگری اور پولینڈ میں گرمی کی شدت غیر معمولی حد تک زیادہ رہے گی۔ اتوار کو ترکی کو چھوڑ کر پورے یورپ میں 38 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت کا سامنا کر رہے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق پٹریوں اور پوائنٹس میں اسفالٹ اور کنکریٹ کے جوڑوں کی سیلنٹ گرمی سے بہہ کر آپس میں چپک گئی ہے
اتھارٹی کے مطابق پٹریوں اور پوائنٹس میں اسفالٹ اور کنکریٹ کے جوڑوں کی سیلنٹ گرمی سے بہہ کر آپس میں چپک گئی ہےتصویر: Heiko Rebsch/dpa/picture alliance
مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button